ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور :بیاریس گروپ کے بانی صدر سید محمد بیاری کو سنئیر فیلو ایوارڈ

کنداپور :بیاریس گروپ کے بانی صدر سید محمد بیاری کو سنئیر فیلو ایوارڈ

Thu, 13 Oct 2016 18:17:47    S.O. News Service

کنداپور:13/اکتوبر(ایس او نیوز)  بھارت میں ماحولیات دوست ، سبز تعمیرات میں اضافہ اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے میں اپنا خاص کردار ادا کرنےو الے بیاریس گروپ کے بانی صدر سید محمد بیاری کو ’’آئی جی بی سی سنئیر فیلو‘‘کے ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ ممبئی میں حال ہی میں منعقدہ ’’ گرین بلڈنگ کانگریس 2016‘‘ کے اجلاس میں محمد بیاری کو ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔

سید محمد بیاری گذشتہ تین دہوں سے پائیدار ترقی اور سبز تعمیرات اور تزئین کاری کے میدان میں صف اول کے معمار شمار کئے جاتے ہیں۔ ایوارڈ یافتہ سید محمد بیاری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل محنت و کاوش سے اعلیٰ نتائج پانے کی سچی لگن کو لےکر اپنی راہ پر چلنے والے بیاریس گرو پ کو یہ ایوارڈ ملنے اور عزت بخشنےسے ہماری ذمہ داری میں مزید اضافہ ہے  اور ہم کوشش کریں گے کہ بہتر سے بہتر نتائج ملک وملت کو دیں۔


Share: